چین میں بین الاقوامی ترقی کے لیے تعاون کے قومی محکمے کا قیام

2018-04-19 19:28:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین میں بین الاقوامی ترقی کے لیے تعاون کا قومی محکمہ حال ہی میں باضابطہ طور پر قائم ہوا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین جنوب شمال کے تفاوت  کو کم  کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے قیا م  کے لیے  کوشش کرے گا۔
بیجنگ میں منعقدہ رسمی پریس  کانفرنس میں ہوا چھون اینگ نے کہا کہ مذکورہ محکمے  کا قیام دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کے لیے اہم اور  دور رس اثرات کا حامل ہے -
انہوں نے کہا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کے ساتھ  اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے بالخصوص  پسماندہ ترین  ممالک کے لیے امداد کو فروغ دیں گے۔


شیئر

Related stories