آزاد تجارت کا فروغ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم مقصد ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

2018-04-19 19:57:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہو ا چھون اینگ نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا  کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم  مقصد  آزاد تجارت کو فروغ دینا ہے۔
حال ہی میں ایک رپورٹ  میں کہاگیا ہے  کہ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے آزاد تجارت میں رکاوٹ پیدا کی ہے ۔اس حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ بے بنیاد  ہے۔انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مشترکہ مشاورت،تعمیری شراکت داری  اور مشترکہ مفادات کے اصول پر ثابت قدم رہنا ہے ۔ تجارت   میں  سہولت پیدا کرنا ،تجارتی آزادی کو فروغ دینا اور مزید آسانی پیدا کرنا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم  مقصد ہے۔

شیئر

Related stories