چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات

2018-04-24 10:32:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے  صدر شی جن پھنگ نے تیئس تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے   وزرائے  دفاع سے بیجینگ میں ملاقات کی۔
صدر شی جن پھنگ نے  ملا قات میں اس بات   پر زور دیا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت دفاعی سیکورٹی کے تعاون کو  بہت    اہمیت دیتا ہے۔چین اس ضمن  میں  مختلف رکن ممالک کے ساتھ  حقیقت پسندانہ تعاون کو   گہرائی تک لاتے ہوئے اور تعاون کے طریقہ کار میں مسلسل جدت لاتے   ہوئے سیکورٹی   تعاون کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تیار ہے تاکہ حقیقی خطرات سے نمٹنے میں تنظیم   کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے  اور علاقائی امن و امان و خوشحالی کے لیے کردار ادا   کیا جاسکے۔
 جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہے   گا۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے  دفاع کی   نمائندگی کرتے ہوئے  اس یقین کا اظہار  کیا کہ  صدر شی جن پھنگ سمیت مختلف ممالک    کے صدور  کی  قیادت میں تنظیم کے دفاعی تعاون کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے   گا۔

شیئر

Related stories