چین کے تیار کردہ اپسٹار سکس سی سیارے کی کامیاب لانچنگ
2018-05-04 11:21:05
چین کے تیار کردہ اپسٹار سکس سی سیارے کی کامیاب لانچنگ
چین نے چار تاریخ کی صبح لانگ مارچ نمبر تھری بی نامی کیریئر راکٹ کے ذریعے اپسٹار سکس سی نامی ٹیلی مواصلاتی مصنوعی سیارے کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار تک پہنچا دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ سیارہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں سروس فراہم کرے گاجس سے ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقوں میں ٹیلی مواصلات اور نشریات کے معیار کو زیادہ بہتر کیا جائےگا۔اطلاع کے مطابق اپسٹار سیکس سی نامی یہ سیارہ ایشیا اور بحرالکاہل علاقوں کے لئے سیٹلائٹ ٹیلی مواصلات اور نشریات کی سروس فراہم کرے گا۔مزکورہ خطوں کے مواصلاتی نطام کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اپسٹار سکس سی دی بیلٹ اینڈروڈ سے منسلق تعمیراتی منصوبوں کے لئے عمدہ مواصلاتی خدمات بھی انجام دےگا۔