ہانگ کانگ اور مین لینڈ چائنا کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے حوالےسے اجلاس کا انعقاد

2018-05-16 15:58:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ میں چینی مرکزی حکومت کے دفتر نے  پندرہ تاریخ کو ایک اجلاس  منعقد کیا۔ اجلاس  میں ہانگ کانگ کو بین الاقوامی سائنسی ریسرچ مرکز بنانے کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی ہدایت اور  مرکزی حکومت کی طرف سے متعلقہ ترجیحی پالیسیوں پر عمل درآمد کے بارے میں  مشاورت کی گئی۔
 واضح رہے کہ حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے  ہانگ کانگ کے سائنسدانوں کی  جانب سے  ہانگ کانگ اور  مین لینڈ چائنا کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے حوالےسے تجاویز پر مبنی خط کا جواب دیا۔  صدر  شی جن پھنگ نے   ہانگ کانگ کو بین الاقوامی سائنسی ریسرچ کا مرکز بنانے  اور  ہانگ کانگ میں ایک ملک دو نظام کی کامیابی کے لئے  سر گرم اور موثر کردار  ادا کرنے کی ہدایت دی۔

شیئر

Related stories