چین اور بنگلہ دیش کے درمیان جہاز رانی کےشعبے میں تعاون کا فروغ

2018-05-16 16:15:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بنگلہ دیش کے وزیر جہاز رانی شجاعت خان نے حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو  دیا۔ انٹرویو میں ان  کا کہنا تھا کہ  بنگلہ دیش جہاز رانی کی ترقی  اور اپنے لئے  جدید جہازوں کی خریداری کےلئے چین کے ساتھ  نئے  معاہدوں پر دستخط کرے گا ۔ 
یاد رہے کہ  چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ کے چودہ اکتوبر دو ہزار سولہ  کو  دورہ بنگلہ دیش کے  موقع پر   انہوں نے بنگلہ دیش کی  وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ہمراہ   چین اور  بنگلہ  دیش کی دو کمپنیوں کے درمیان قرضوں کے حوالے سے  ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس معاہدے کے مطابق چین کا  درآمدی و برآمدی بینک  رعایتی  قرضوں کی مد  میں  بنگالی جہاز راں  کمپنی کو اٹھارہ کروڑ پینتالیس لاکھ امریکی ڈالرز کا قرضہ دے گا ۔علاوہ ازیں  بنگلہ دیش چین سے دو سامان بردار جہاز اور تین  ٹینکرز   خریدے گا ۔ پہلا سامان بردار جہاز تیرہ جولائی  تک  بنگلہ دیش کی بندر  گاہ  پر پہنچ جاَئے گا ۔ 

شیئر

Related stories