صدر شی جن پھنگ کا ملٹر ی سائنسی معیار کی بہتری پر زور

2018-05-16 19:30:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت، مرکزی فوجی کمیٹی کے چیئر مین شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو  چین کی  ملٹری  سائنسی اکیڈمی کا دورہ کیا اور  ملک کی  ملٹری سائنس  کے معیار کو بہتر   کرنے کی ہدایات دیں۔
ملٹری  سائنسی اکیڈمی چینی فوج کا ایک  اہم سائنسی  تحقیقی ادارہ ہے جس نے  ملک کے   دفاع  اور  فوجی دستوں کی تشکیل میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔
موجودہ دورے کے دوران  صدر شی جن پھنگ نے  سائنسی اکیڈمی کے  نمائندہ ممتاز فوجی سائنسدانوں سے  ملاقات کی اور اکیڈمی   کے اہلکاروں کے ساتھ گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے فوجی  حکام   پر  چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت  اور سائنسی تحقیقات کے ذریعے ملک کی فوجی طاقت  کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیئر

Related stories