شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے وفد کی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات  

2018-05-16 20:14:47
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 چین کے  صدر مملکت اور  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ   نے سولہ تاریخ کو بیجنگ میں شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن پاو تھائی چھنگ کی قیادت میں شمالی کوریا  کی ورکرز پارٹی کے دوستانہ وفد  سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر  پاو تھائی چھنگ نے سب سے پہلے  کم جونگ  اُن کی جانب سے شی جن پھنگ کے  لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔   ملاقات کے موقع پر  چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک  موجودہ دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان موجود  دوستی کو مسلسل آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام  کی تعمیر ایک نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے جبکہ شمالی کوریا کی سوشلسٹ تعمیر بھی نئے دور سے گزر رہی ہے ۔ چین شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان  تعلقات کی بہتری  اور شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے تاکہ جزیرہ نما کوریا کو  جوہری  ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنایا جا سکے ۔ علاوہ ازیں  چین شمالی کوریا کی ملکی معیشت کی ترقی اور عوام کے بہتر طرزِ زندگی کی حمایت کرتا ہے ۔
چین  شمالی کوریا کے ساتھ مل کر سوشلسٹ راہ پر گامزن ہونے کی مشترکہ کوشش کا خواہاں ہے۔

شیئر

Related stories