شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے ثقافت کی ملاقات

2018-05-18 11:07:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے وزرائے ثقافت کی پندرہویں ملاقات سولہ سے سترہ تاریخ تک چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی جس میں ایس سی او کے  ممبر ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے سمجھوتے کے لیے دو  ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بیس تک عملی منصوبے کی منظوری دی گئی ۔
ملاقات میں چین ، بھارت ، پاکستان ، قازکستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان ،ازبکستان سمیت آٹھ رکن ممالک کے وفود نے مذکورہ منصوبے پر دستخط کیے۔چین کے وزیر ثقافت و سیاحت لو شو گانگ نے کہا کہ چین مختلف ملکوں کے ساتھ ثقافتی شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو مزید فروغ دے گا تاکہ مختلف ممالک کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی میں اضافہ ہوسکے ۔
ملاقات میں شریک بھارتی وزارت ثقافت کے سیکٹرٹری پدما لوچن ساہو نے ثقافتی رابطوں اور تبادلوں پر  زور دیتے ہوئے  کہا  کہ تجارت ، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں تبادلوں سے پہلے ہی ثقافتی تبادلہ کرنا ضروری اور اہم ہے۔     

شیئر

Related stories