چین اور امریکہ کا تجارتی محاز آرائی سے گریز دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں

2018-05-20 11:46:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور امریکہ کا تجارتی محاز آرائی سے  گریز دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں

چین اور امریکہ کا تجارتی محاز آرائی سے  گریز دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں

چین اور امریکہ کے درمیان واشنگٹن میں دو روز تک جاری رہنے والے اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس سے عکاسی ہوتی ہے کہ  حالیہ مشاورت مثبت ، تعمیری اور نتیجہ خیز  رہی ہے ۔ اگرچہ  مشاورت سے فریقین کے تمام تقاضوں کی تکمیل نہیں ہو سکی ہے لیکن چین امریکہ تعلقات کے صحت مندانہ فروغ اور عالمی تجارت اور  معیشت کی مستحکم ترقی اور خوشحالی کے لئے یہ پیش رفت انتہائی اہمیت رکھتی ہے  ۔

مشاورت میں شریک چینی وفد  نےچینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی طرز حکمرانی کے نظریے "عوام کے لیے زیادہ مفادات  , محسوس کرنے دو " کے تحت  پختہ عزم سے امریکی صدر اور دیگر رہنماوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران چینی حکومت کے اس موقف پر روشنی ڈالی اور امریکہ نے بھی چین کے اس موقف  کی تائید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے چینی وفد کےسربراہ ، چینی نائب وزیر اعظم لیو حہ سے ملاقات کے موقع پر  یہ امید ظاہر کی کہ

 امریکہ۔ چین تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کے لئے مزید حقیقی ثمرات کا حصول ممکن ہو سکے گا ۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مشاورت دونوں ممالک کے عوام کی سب سے بڑی فتح ہے۔

چین اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے کے تحت  مشترکہ بیان چین کی جانب سے پیش کردہ  برابری اور باہمی استفادے کے اصول کا عکاس ہے ۔  مثال کے طور پر  اگر زرعی پیداوار چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات سے منفی طور پر متاثر ہوتی ہے  تو چین کی اندرونی منڈی میں زرعی پیداوار میں کمی واقع ہو گی ، اس طرح چینی لوگوں کو زیادہ لاگت سے   اشیاء خریدنا پڑیں گی اور دوسری جانب امریکی کسانوں  کو بھی بے حد مالی نقصان پہںچے گا ۔ مگر مذکورہ مشترکہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک نے امریکہ سے زیادہ زرعی پیداوار  کی برآمدات پر اتفاق کیا ہے ۔ اس طرح دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چین نے امریکہ سے گیس اور تیل کی درآمدات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چین اپنی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ  ماحولیاتی تحفظ  کو نمایاں اہمیت دیتا ہے ۔ امریکہ سے اعلیٰ معیاری توانائی کی حامل مصنوعات کی درآمد سے چین میں ماحول کی بہتری کی کوششوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

علاوہ ازیں چین اور امریکہ نے املاک حقوق دانش کے تحفظ اور اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے ۔چین نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ  آئندہ پندرہ برسوں میں  امریکہ سے 24 ٹریلین امریکی ڈالرز  کی مصنوعات درآمد  کی جائیں گی۔ چین امریکہ سمیت دیگر ممالک کے لئے مزید مواقع فراہم کرے گا  لیکن چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی شعبے میں جو مسائل موجود ہیں ، وہ بہت پیچیدہ ہیں اس لئے فریقین کو مذکورہ مشترکہ بیان پر عمل درآمد  کے دوران منڈی کے اصول کے مطابق بارہا مشاورت کی ضرورت ہو گی تاکہ دونوں ممالک کے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔

 


شیئر

Related stories