چین گلوبل ہیلتھ گورننس میں مثبت طور پر شریک رہا ہے . سربراہ قومی صحت کمیٹی

2018-05-21 10:44:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چین  گلوبل ہیلتھ  گورننس میں  مثبت طور پر شریک رہا ہے . سربراہ قومی صحت  کمیٹی

چین  گلوبل ہیلتھ  گورننس میں  مثبت طور پر شریک رہا ہے . سربراہ قومی صحت  کمیٹی


اکہترویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے انعقاد سے پہلے چین کی قومی صحت کی کمیٹی کے سربراہ ما شیاو وے نے بیس تاریخ کو جنیوا میں کہا کہ چین شہریوں کی صحت کی ضمانت اور  عوامی  مفادات کے تحفظ کو   بہت  اہمیت دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین گلوبل ہیلتھ گورننس میں مثبت انداز میں شرکت کرتا رہا ہے، تاکہ انسانی صحت کے فروغ کے لئے چین  اپنی  خدمات بین الاقوامی سطح پر   انجام  دے سکے۔
ما شیاو وے نے کہا کہ چین کئی برسوں سے  دیگر  ترقی پزید ممالک کو صحت کے امور   کے حوالے سے  امداد فراہم کر رہا ہے۔  انیس سو تریسٹھ سے لے کر اب تک چین  کی جانب سے  انہتر ترقی پزید ممالک میں بھیجی گئی  طبی ٹیموں میں  ڈاکڑز کی  تعداد پچیس ہزار تک جاپہنچی ہے۔  اٹھائیس کروڑ لوگ  چینی طبی ٹیموں  سے  مستفید  ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چینی روایتی علاج کو  دنیا کے ایک سو تراسی ممالک میں استعمال کیا  گیاہے ۔ چینی روایتی علاج کا  استعمال آسیان، یورپ اور افریقہ کے درمیان باہمی تعاون کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔


شیئر

Related stories