ایک گاوُں کی ترقی شہر شن زن کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے

2018-05-21 17:53:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایک گاوُں کی ترقی شہر شن زن کی تیز  رفتار ترقی  کی عکاسی کرتی ہے

چین کے جنوبی علاقے میں واقع شن زن ماضی کے ایک چھوٹے قصبے سے موجودہ جدید اور مشہور شہر  بن گیا ہے جس کی آبادی دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس ترقی کا  کیا راز ہے ؟ یاد رہے کہ پچھلی صدی میں ستر کی دہائی کے اختتام پر گوانگ دونگ کی صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت سے مقامی  سطح پرمعاشی ترقی کو ترجیح دینے کے لیے خصوصی پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا ۔ اور اگست انیس سو اسی میں چینی رہنما تنگ شیاوُ پھنگ کی حمایت کے ساتھ چین کی قومی عوامی کانگریس نےصوبہ گوانگ دونگ میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کیا  ۔اس طرح شن زن میں چین کا پہلا خصوصی اقتصادی زون  وجود میں آیا ۔ شن زن اقتصادی زون میں ایک گاوُں شامل ہے جہاں کے زیادہ تر باشندے ماہی گیری سے تعلق رکھتے تھے  ۔ انہوں نے اصلاحات اور کھلی پالیسی سے فائڈہ اٹھایا اور جلدی ہی گاوُں کی ترقی ہوئی اور مقامی باشندوں کی  آمدنی میں بھی تیز ی سےاضافہ ہوگیا اور لوگ بہت امیر ہو گئے ۔ یوں یہ بات کہی جا سکتی ہے  کہ اس گاوُں کی ترقی شن زن شہر میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ چالیس برسوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہے ۔


شیئر

Related stories