شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت رکن ممالک کے سکیورٹی سیکرٹریز کی کانفرنس کا انعقاد

2018-05-22 17:44:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سکیورٹی سیکرٹریز کی تیرہویں کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔چین کے ریاستی کونسلرو چین کے وزیر تحفظ عامہ جاوُکھہ جی نےمذکورہ کانفرنس کی صدارت کی۔  اس کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر سات رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران اتفاق کیا گیا کہ رکن ممالک امن و امان کے لیے تعاون کو ترجیحی حیثیت دیتے ہوئے سکیورٹی تعاون کی قانونی بنیاد کو مضبوط بنائیں گے اور موجودہ  تعاون کے معیار کو بلند کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ خطے میں انسداد دہشت گرد ی کے متعلقہ اداروں کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے تاکہ رواں سال جون میں ہونے والی چھنگ تاو سمٹ کے لئے مضبوط سیاسی اور سکیورٹی کی  بنیاد فراہم کی جائے۔

جناب جاوُ نے اسی دن  نامہ نگاروں کو کانفرنس کے ثمرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کا متفقہ خیال ہے کہ انٹیلی جنس تبادلوں اور مشترکہ کارروائی کو مضبوط بنایا جائے گا اورسکیورٹی کے شعبے میں روابط اور کارروائی کی صلاحیت کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت  تعاون سمیت بین الاقوامی تزویراتی منصوبوں کی سلامتی کو یقینی بنانا چاہیے، تاکہ متعلقہ رکن ممالک کے صعنتی و کاروباری اداروں اور انکے عملے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔علاوہ ازیں فریقین نے سکیورٹی کے لیےتعاون کے نظام اور خطے میں انسداد دہشت گردی کے اداروں کی استطاعت کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔


شیئر

Related stories