چینی شہر شن زن کے سازوسامان کی نقل حمل کی لاگت میں کمی کے لئے بھر پور کوشش

2018-05-28 11:10:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی شہر شن زن کے سازوسامان کی نقل حمل کی لاگت میں کمی کے لئے بھر پور کوشش

چینی شہر شن زن اصلاحات اور  کھلے پن کے لیے چین میں ایک کھڑکی کی حیثیت رکھتا ہے اور سازوسامان کی نقل و حمل کو  اپنی صنعت میں ستون بنا کر  ملک کا پہلا شہر بن گیا ہے ۔حالیہ برسوں میں شن زن نقل وحمل کے شعبے میں نظامی اصلاحات ، وسائل کے بہتر بندوبست اور  تخلیق کے ذریعے اداروں کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش کرتا رہا ہے جس سےسازو سامان کی نقل و حمل کی لاگت میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ صنعتی اداروں کی ترقی میں بھی مدد ملی ہے ۔ گزشتہ کئی برسوں کی ترقی کے بعد شن زن شہر میں نقل و حمل کی صنعت جدت  کی جانب تبدیل ہو گئی ہے ۔ گزشتہ سال  شن زن شہر میں نقل و حمل سے حاصل والی مالیت کا تناسب مقامی جی ڈی پی میں دس فیصد سے زائد  رہا  اور شہر میں نقل و حمل کرنے والے اداروں کی تعداد چالیس ہزار کے قریب ہو گئی۔ ملک بھر میں نقل و حمل کے اسی فیصد اداروں کے شن زن شہر  میں اپنے  دفاتر بھی قائم ہیں ۔


شیئر

Related stories