چائنہ عالمی درآمدی ایکسپو میں تیرہ سو سے زائد کمپنیوں کی شرکت کی تصدیق

2018-05-29 15:09:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں   برس نومبر میں چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی چائنہ عالمی درآمدی ایکسپو   میں دنیا بھر سے تیرہ سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ایکسپو کی انتظامی   کمیٹی کے مطابق مذکورہ کمپنیوں کا تعلق ایک سو بیس سے زائد ممالک اور خطوں سےہے   جبکہ سو سے زائد کمپنیاں" فارچون گلوبل 500" اداروں میں شامل ہیں اور ان کا شمار   مختلف صنعتوں کے معروف کاروباری اداروں میں ہوتا ہے۔انتظامی کمیٹی کے مطابق عالمی   درآمدی ایکسپو میں شرکت کرنے والی کمپنیوں میں سے چونتیس فیصد کا تعلق ترقی یافتہ   ممالک سے جبکہ دس فیصد ادنی ترقی یافتہ ممالک   سے ہیں۔بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے شرکت کرنے والی کمپنیوں کا تناسب چونتیس فیصد   ہے۔ایکسپو میں چین سمیت بیرونی ممالک سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ پیشہ ور خریداروں کی   شرکت متوقع ہے۔انتظامی کمیٹی کے مطابق ایکسپو کا انعقاد چینی حکومت کی جانب سے   انتہائی اہم قدم ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہو تی ہے کہ چین آزادانہ تجارت اور   معاشی عالمگیریت کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور دیگر دنیا کے لیے چینی منڈی کھولنے کے   لیے فعال ہے۔

شیئر

Related stories