شنگھائی تعاون تنظیم کے آرٹ فیسٹول کا بیجنگ میں انعقاد

2018-05-31 10:52:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا   آرٹ فیسٹول تیس تاریخ کو  بیجنگ میں شروع ہو گیا ہے۔چین کے وزیر برائے ثقافت و   سیاحت  لو شو کانگ نے  آرٹ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئِے کہا کہ یہ   آرٹ فیسٹول شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے لیے اپنے اپنے ملک کی ثقافت اورفن    کا مظاہرہ کرنے ، دیگر ملکوں کے ساتھ دوستی اور تبادلے کو فروغ دینے کا پلیٹ   فارم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آرٹ فیسٹول متعلقہ ملکوں کے عوام کے دلوں کے   درمیان پل کا کردار ادا کرے گا اور شنگھائَی تعاون تنظیم کی ترقی کے لیےبھی خدمات   انجام دے گا۔افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں سے آنے   والے فنی طائفوں نے اپنے اپنے ملک کی طرف سے خصوصی پروگرامز پیش کیے ۔ یکم جون کو   مختلف ملکوں کا رقص شو  بھی منعقد ہوگا ۔ آرٹ فیسٹول کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم   کے فنکاروں اور ثقافتی ورثے کی مشترکہ نمائش اور فن سے متعلق سیمینار سمیت   دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہونگی۔

شیئر

Related stories