چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

2018-06-01 12:31:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ جمعے  کے روز بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے مذکورہ سمٹ کے نام ایک تہنیتی  پیغام بھیجا ۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام  میں سب سے پہلے شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ کے انعقاد پر مبارک باد  پیش کی   اور  سمٹ میں شریک تمام مہمانوں کا پرخلوص خیر مقدم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں  میڈیا تیز رفتار ترقی کر رہا ہے ۔ میڈیا مختلف ممالک کے عوام کے درمیان  روابط میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر تا ہے ۔  ایک سا ل قبل  انہوں نےشنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی اور اس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم میں افرادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا  تھا ۔ جناب  شی نے کہا کہ انہیں  یقین ہے کہ مذکورہ سمٹ تنظیم  کے رکن ممالک  کو آپس میں جوڑنے کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی ۔ 


شیئر

Related stories