شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے"ایس سی او زبردست " سرگرمی کی پزیرائی

2018-06-05 11:01:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے"ایس سی او  زبردست " سرگرمی کی پزیرائی

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے"ایس سی او  زبردست " سرگرمی کی پزیرائی

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل راشد   الیموف نے تین تاریخ کو  بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  چائنا   میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "ایس سی او زبردست" سرگرمی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے   ہوئے کہا کہ مذکورہ سرگرمی رکن ممالک کے عوام کی جانب سے  ایس سی او کے لیے    بھرپور حمایت کی عکاس ہے۔  
اب  تک مذکورہ سرگرمی میں انٹرایکشن کی مجموعی تعداد   دس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور لائک کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے والے   افراد کی تعداد پندرہ لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔مذکورہ سرگرمی کے لیے مختلف ممالک میں   سائن لینگوئج یعنی اشاروں کی زبان میں مختصر ویڈیو ز کواکٹھا کرتے ہوئے باہمی   مفادات ، برابری اورمشترکہ ترقی پر مبنی شنگھائی تعاون تنظیم کو اُس کی اصل روح کے   مطابق مقبول عام بنایا جا رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی اسی سے زائد   سیاسی شخصیات ،معروف شخصیات اور عام شہریوں نےمختصر ویڈیوز کے ذریعے ایس سی او سمٹ کے   لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔


شیئر

Related stories