​"شنگھائی روح " کے تحت ایس سی او کی ترقی کے نئے باب کا آغاز

2018-06-07 11:17:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"شنگھائی روح " کے تحت ایس سی او  کی ترقی کے نئے باب کا آغاز

"شنگھائی روح " کے تحت ایس سی او  کی ترقی کے نئے باب کا آغاز


شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او چھینگ تاوُ  سمٹ نو اور دس تاریخ کو منعقد ہو گی ۔ ایس سی او کے دو ہزار ایک میں قیام کے بعد تمام رکن ممالک کے باہمی اعتماد و مفادات ، مساوات ، مشاورت اور کثیرالتہذیب کے احترام پر مبنی " شنگھائی روح " پر عمل پیرا رہتے ہوئے باہمی سیاسی اعتماد ، حقیقی تعاون اور افرادی و ثقافتی تبادلوں  کو فروغ ملا ۔  دور حاضر میں " شنگھائی روح " ایس سی او   ترقی کا اصول بن گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ایس سی او کے بانی ممالک میں چین ، روس ، قازقستان ، گرغزستان ، تاجکستا ن اورازبکستان شامل ہیں جبکہ پچھلے سال پاکستان اور بھارت رکن ملک کی حیثیت اس تنظیم میں شا مل ہو گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں افغانستان ، بیلا  روس ، ایران اور منگولیا مبصر ممالک کی حیثیت سے اپنا اپنا  کردار ادا کرتے ہیں جبکہ  آذربائیجان، ارمینیا، کمبوڈیا، نیپال، ترکی اور سری لنکاسمیت چھ ممالک ایس سی او  بات چیت کےشراکت دار بن گئے ہیں ۔ پاکستان میں چینی سفیر یاو چیئن نے کہا کہ اس سے "شنگھائی روح " کے نئے  عہد میں اس کی طاقتور  قوت اور اثرو روح کی عکاسی کی  گئی ہے اور چین کی جانب سے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے دوران ایک کامیاب عمل ہے ۔ 

شیئر

Related stories