شنگھائی تعاون تنظیم کے اقتصادی و تجارتی تبادلوں میں کاشغر اکنامک زون کا نمایاں کردار

2018-06-07 16:23:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ برسوں میں چین کے مغربی علاقے سینکیاسنگ  کے سرحدی شہر کاشغر  کا اکنامک زون تیزی سے ترقی کر رہا ہے  اور یہ  چین، جنوبی ایشیا اور  وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات اور  دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کا  ایک اہم پل بن گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس وقت تک کاشغر   میں پانچ قومی سطح کی  تجارتی ڈرائی پورٹس موجود ہیں جن کے ذریعے پاکستان، بھارت، افغانستان، کرغیزستان، تاجکستان ، ازبکستان، ترکمانستان اور  قازقستان سمیت آٹھ ملکوں کے ساتھ تجارتی تبادلے اور  رابطے پائے جاتے ہیں۔ یہ  تمام ممالک  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن  یا مبصر ملک ہیں۔
اطلاع کے مطابق کاشغر  پاکستان اور  کرغیزستان اور  ازبکستان کے درمیان سڑکوں کو  مزید توسیع دیگا  تاکہ ان ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کی ترقی کے لیے زیادہ سہولیات میسر ہو سکیں۔

شیئر

Related stories