شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے تیاریاں مکمل

2018-06-08 11:21:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم  سمٹ کے لیے تیاریاں مکمل

شنگھائی تعاون تنظیم  سمٹ کے لیے تیاریاں مکمل

شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاؤ  سمٹ نو سے دس تاریخ تک منعقد ہو رہی ہےاور  چھنگ تاؤ شہر اس سمٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔رواں سال جنوری سے چھنگ تاؤ شہر  کے  تعلیمی اداروں سے رضاکاروں کی بھرتی شروع ہوئی  اوراس وقت چھنگ تاؤ شہر میں ہر جگہ رضاکاروں سے  مدد حاصل کی سکتی ہے۔اس کے علاوہ اس سمٹ کی کوریج  کرنے کے لیے چھنگ تاوُ  آنے والے چینی و غیرملکی صحافیوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہےاورصحافیوں کے لیے نیوز سینٹر چھ تاریخ سے فعال ہو چکا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چھنگ تاؤ کی معاشی ، سماجی اور ثقافتی معلومات حاصل کرنے کے لیے ان صحافیوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام  کیا جا رہا ہے۔ نیوز سینٹر میں صحافیوں کی خدمات کے لیے ربوٹس کا بھی استعمال ہوتا ہے جو پانی جوس اور کافی  فراہم کر سکتے ہیں اور سیکورٹی کا تحفظ  اور کچھ سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں۔
 


شیئر

Related stories