​چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی پاکستانی صدر ممنون حسین سے ملاقات

2018-06-09 19:38:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی پاکستانی صدر  ممنون حسین سے ملاقات

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ہفتے کے روز شہر چھِنگ تاو میں پاکستانی صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔    ملاقات کے  موقع پر  انہوں نے صدر ممنون حسین کو  پاکستان کی   باضابطہ رکن ملک کی حیثیت سے  پہلی  مرتبہ  ایس سی او سمٹ میں شرکت پر  مبارک باد دی ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین- پاک تعلقات  میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ چین- پاک چاروں موسموں کا تزویراتی تعاون نہ صرف  چین اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے بلکہ  یہ تعاون نئے بین الاقوامی تعلقات  کے قیام کے لئے  ایک مثال  بھی ہے ۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اعلی سطحی تبادلوں اور تزویراتی روابط میں  اضافہ کرتے ہوئے سی پیک کی تعمیر سمیت  مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے ۔

 جناب شی  نے  مزید کہا کہ چین پاکستان کی  خود مختاری ، اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت اور  ترقی  کی منتخب راہ  کی حمایت کرے گا ۔چین ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ باہمی مرکزی اہم مسائل کا خیال رکھے گا اور دونوں ممالک اور تمام ترقی پزیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے گا ۔

اس موقع پر پاکستان کے  صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک- چین تعلقات غیر متزلزل ہیں ۔ پاکستان ایک چین کی پالیسی پر قائم رہے گا اور چین کے مرکزی مفادات کی حمایت کرے گا ۔ پاکستان چین کے ساتھ  مل کر کوشش کرنا چاہتا ہے  تا کہ سی پیک کی تعمیر ،معیشت و تجارت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو گہرائی تک  لانے کے لئے کوشش کی جائے ۔ پاکستان بین لاقوامی معاملات میں چین کےبہتر  اور موثر  کردار کی حمایت کرے گا ۔


شیئر

Related stories