چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے ایس سی او سمٹ میں شریک غیر ملکی رہنماوں کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام

2018-06-09 20:45:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے ایس سی او  سمٹ میں شریک غیر ملکی رہنماوں کے اعزاز میں  ضیافت  کا اہتمام

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے ایس سی او  سمٹ میں شریک غیر ملکی رہنماوں کے اعزاز میں  ضیافت  کا اہتمام

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ہفتے کے روز  شہر چھینگ تاو میں ایس سی او  سمٹ میں شریک غیر ملکی رہنماوں ، مختلف علاقائی و عالمی تنظیموں کے رہنماوں اور غیر ملکی مندوبین کے  اعزاز میں  ایک ضیافت  کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ہماری ملاقات چھینگ تاومیں  ہو رہی ہے ۔ انہوں نے چینی حکومت ، عوام اور اپنی جانب سے تمام غیر ملکی رہنماوں اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔

  جناب شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "شنگھائی  سپرٹ " باہمی اعتماد ، باہمی مفادات اور مساوات کے اصولوں پر مبنی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مشاورت ، باہمی احترام اور ثقافتی تنوع ایس سی او کا حسن ہے ۔ جناب شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ ہمیں مشترکہ ترقی کی جستجو کرتے ہوئے اختلافات کو پس پشت ڈالنا چاہیے اور باہمی اتفاق کو فروغ دینا چاہیے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی سپرٹ کو وسیع عالمی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔

جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ ایس سی او کے تحت سکیورٹی ، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور ایس سی او کے تنظیمی ڈھانچے میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایس سی او کے ممبران کی تعداد آٹھ ہے ، چار مبصر ممالک ہیں جبکہ چھ ممالک بات چیت میں شراکت دار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او علاقائی امن و استحکام اور عالمی انتظام و انصرام کی بہتری کے لئے ایک اہم قوت بن گئی ہے ۔ جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ سمٹ میں ہم روشن مستقبل کا لائحہ عمل بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  چین کے ساحلی شہر چھِنگ تاو میں منعقد ہونےوالی موجودہ سمٹ سے ایک نیا  آغاز کرتے ہوئے اور شنگھائی سپرٹ کے  علمبردار بن کر  ایک ساتھ مل کر ایس سی او کی ترقی کے نئے باب کا آغاز کریں گے ۔


شیئر

Related stories