​ چینی صدر شی جن پھنگ کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات

2018-06-09 21:15:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 چینی صدر شی جن پھنگ کی تاجکستان کے صدر  سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی تاجکستان کے صدر  سے ملاقات چین کے  صدرمملکت شی جن پھنگ نے نو تاریخ کو چھنگ تاو میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوو  سے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جناب شی نے کہا کہ چین اور تاجکستان طویل عرصے سے دوستانہ ہمسایہ ممالک  ہیں ۔  فریقین کے درمیان موثر اور باہمی مفید تعاون جاری رہا ہے۔دونوں ممالک باہمی مدد و حمایت سے مختلف چیلنجز سے نمٹتے ہوئے مشترکہ ترقی کریں گے  تاکہ ترقی کے ثمرات دونوں ممالک کے عوام تک پہنچ سکیں۔

علاوہ ازیں جناب شی نے اس بات پر  زور دیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈکی تعمیر چین-تاجکستان  باہمی تعاون کی ترجیح ہے۔فریقین کو تجارت کے شعبے میں متوازن ترقی، مالیات و سرمایہ کاری کے تعاون کے فروغ، باہمی مواصلات و روابط  کی وسعت، عوامی تبادلے میں مزید اضافے اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کے لئے بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔


شیئر

Related stories