​چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے ایس سی او کےباضابطہ رکن ممالک کے رہنماوں سے مذاکرات

2018-06-10 11:12:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم  ایس سی او  کی صدارتی کونسل کی اٹھارہویں کانفرنس اتوار کے روز چین کے شہر چھِنگ تاو میں منعقد  ہو رہی ہے ۔ ایس سی او  کے باضابطہ   آٹھ رکن ممالک کے سربراہان  کے درمیان مذاکرات کا اہتمام کیا گیا ۔ میزبان ملک چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے مذاکرات کی صدارت کی اور خطاب کیا ۔ روس ، قازقستان کرغیزستان ، تاجکستان ، ازبکستان ، بھارت اور پاکستان کے رہنماوں نے مذکورہ مذاکرات میں شرکت کی ۔

چھینگ تاو سمٹ میں شرکاء ایس سی او کی ترقی کی موجودہ صورتحال  اور اس کے مستقبل ، نئے عہد میں  مختلف  شعبوں میں تعاون اور اہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر  تفصیلی  اور سنجیدہ  تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاوہ ازیں رکن ممالک کے سربراہان چھینگ تاؤ  اعلامیے پر دستخط کریں گے اور سکیورٹی ، معیشت ، افرادی  تبادلوں اور ثقافت سمیت  دیگر شعبہ جات میں  تعاون کے حوالے سے  دس سے زائد   معاہدوں کی منظوری دیں گے ۔


شیئر

Related stories