​شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاؤ سمٹ تاریخی اہمیت کی حامل ہے ،شی جن پھنگ

2018-06-10 11:13:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے  صدر شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو کہا کہ چھنگ تاؤ سمٹ شنگھائی تعاون تنظیم  میں توسیع   کے بعد آٹھ  باضابطہ رکن ممالک کے سربراہان  کی پہلی سمٹ ہے جو تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ایس سی او کی طاقت  میں اضافے کے ساتھ ساتھ علاقائی ممالک کے عوام اور عالمی برادری کی جانب سے ملنے والی  توجہ بھی بڑھ رہی ہے۔یوں علاقائی امن و امان کے تحفظ ، ترقی و خوشحالی کے فروغ میں ایس سی او کی ذمہ داری بھی بڑھ رہی ہے۔

چین مختلف رکن ممالک کے ساتھ مل کر اس سمٹ سے استفادہ  کرتے ہوئے اور  ترقی کے تجربات کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی و عالمی صورتحال کے پیش نظر مستقبل کے تعاون کی منصوبہ بندی کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ایس سی او مستحکم طور پر آگے  بڑھے ۔

جناب شی جن پھنگ نے  ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان کی حیثیت سے پہلی بار  اس سمٹ میں شرکت کرنے والے  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی صدر ممنون حسین کا  خیرمقدم کیا۔


شیئر

Related stories