شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی تعاون کی ایک نئی جہت متعارف کروائی ہے،شی جن پھنگ

2018-06-10 12:00:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے سترہ سالوں  میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف رکن ممالک نے تنظیم کے چارٹر ،دوراندیش ہمسائیگی   اور  دوستانہ تعاون کے معاہدے کے مطابق غیروابستگی، عدم محاذ آرائی اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے والے تعمیری نوعیت کے شراکت داری  تعلقات قائم کیے۔انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی تعلقات کے نظریات اور معاملات  میں اہم جدت کاری ہے جس نے علاقائی تعاون کی ایک نئی جہت متعارف کروائی ہے اور امن و ترقی کے لیے نئی خدمات بھی سرانجام  دی ہیں۔

جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ایس سی او دنیا میں سب سے  بڑی  ،سب سے زیادہ آبادی  کی حامل  علاقائی تعاون کی  ایک تنظیم ہے۔تنظیم کا اقتصادی حجم  دنیا کا بیس فیصد جب کہ آبادی کی تعداد چالیس فیصد بنتی ہے۔علاوہ ازیں تنظیم کے چار مبصر  ممالک اور  چھ ممالک  بات چیت کے  ساتھی بھی ہیں ۔اقوام متحدہ سمیت عالمی و علاقائی تنظیموں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون ہو رہا ہے اور بین الاقوامی اثرورسوخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایس سی او علاقائی امن و ترقی  ، بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے ایک  اہم قوت بن چکی ہےجس کو نظر  انداز نہیں کیا جا  سکتا ہے۔


شیئر

Related stories