​بین الاقوامی رجحان اور زمانے کی نبض شناسی کو صحیح سمجھنا چاہیئے ،شی جن پھنگ

2018-06-10 12:25:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ میں شریک تمام رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی رجحان  اور زمانے کی   نبض شناسی کو صحیح طور پر سمجھنا چاہیئے اور  اس کا خیال رکھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ اس وقت دنیا میں بالادستی اور دباؤ  کی سیاست بدستور موجود ہے،تاہم بین الاقوامی نظم و نسق کو مزید معقول اور  منصفانہ  بنانے کی آواز کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔

بین الاقوامی تعلقات  میں  جمہوری طرزِ عمل  وقت کاناگزیر رجحان  بن چکا ہے۔اگرچہ روایتی و غیرروایتی سیکورٹی  خدشات  بدستور رونما ہوتے رہتے  ہیں،تاہم امن کی محافظ  قوت امن کو برباد دینے والی قوت کے ساتھ جنگ میں ضرور فتح حاصل کرے گی اور امن و امان عوام کی خواہش کے مطابق ہے۔

اگرچہ یک  پہلویت  ،تجارتی تحفظ پسندی ، عالمگیریت کے خلاف نظریات میں نئی صورتحال رونما ہوتی رہتی ہیں ، تاہم "گلوبل ولیج"کی اس  دنیا میں مختلف ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات اور مستقبل موجود  ہے  ۔جیت جیت تعاون ،ترقی کے رجحان  سے مطابقت رکھتا ہے۔اگرچہ ثقافتی تصادم  کی آوازیں ابھرتی رہتی ہیں ،تاہم ثقافتی تنوع بنی نوع انسان کی ترقی کی قوتِ متحرکہ ہے  جو کبھی ختم نہیں ہوگی اور ثقافتی تبادلے مختلف ممالک  کے عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔



شیئر

Related stories