دور حاضر میں حل طلب مسائل سے نمٹنے کے لئے "شنگھائی سپرٹ " درکار ہے ، شی جن پھنگ

2018-06-10 13:14:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس سی او کو دور حاضر میں حل طلب مسائل ، خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے ۔ان مسائل سے نمٹنے کے لئے "شنگھائی سپرٹ " درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کو تخلیق ، مصالحت ، کھلے پن اور  شراکت داری پر مبنی ترقیاتی تصور کو آگے بڑھانا چاہیئے ۔ مشترکہ  ،جامع ، تعاون اور پائیدار  سلامتی تصور پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلے پن ، روابط ، باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کے  حامل تعاون کے تصور  کو برقرار رکھاجائے گا اور   مساوات  ، باہمی استفادے ، بات چیت اور اشتراک کی بنیاد پر تہذیب و ثقافت کا  تصور قائم کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں  جامع  مشاورت ،  تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات پر مبنی عالمی انتظام و انصرام کے تصور پر  زور دیا جائے گا۔


شیئر

Related stories