ایس سی او چھنگ تاوُ سمٹ میں وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل ہوا، شی جن پھنگ

2018-06-10 14:54:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایس سی او کے رکن ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک ، مبصر ممالک کے رہنماوں  اور عالمی و علاقائی تنظیموں کے رہنماوں نے اہم بین الاقوامی و علاقائی  مسائل پر تفصیل کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا اور وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل کیا  ۔

تمام شرکاء نے بھارت اور پاکستان کی ایس سی او  میں شمولیت کے بعد حاصل شدہ  پیش رفت کو سراہا ۔ سمٹ میں چھنگ تاوُ اعلامیہ  اور تجارتی سہولیات  کی  فراہمی  کے حوالے سے مشترکہ بیان سمیت  دیگر   معاہدوں  کا   اجراء کیا  گیا  ۔ علاوہ ازیں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان پائیدار  خوشگوار ہمسائیگی  اور دوستانہ تعاون کے معاہدے پر مستقبل کے پانچ برسوں میں عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی ۔


شیئر

Related stories