اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے اور شراکت داری کے تعلقات کو گہرائی تک پہنچانے سے ہی استحکام و ترقی کی تکمیل ہو گی ، شی جن پھنگ

2018-06-10 14:59:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ  کے اختتام کے بعد کہا کہ اجلاس کے شرکا ء نے اس بات  پر اتفاق کیا ہے کہ  اس وقت  دنیا ترقی ، اصلاحات اور ترتیب نو کے اہم مرحلے سے گزر رہی ہے ،مختلف ممالک کا  ایک دوسرے پر  قریبی انحصار ہے ۔عالمی معیشت کی بحالی سست روی  سے ہو رہی ہے،عالمی و علاقائی اہم مسائل رونما ہوتے رہتے ہیں۔کوئی بھی ملک  اپنے طور پر  ان مسائل سے نہیں نمٹ سکے گا یا  کوئی ملک اکیلا اپنا تحفظ   خود نہیں کر  سکتا ہے۔مختلف ممالک کو  مشاورت  اور اتحاد کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔ پرامن تعاون  ،باہمی مساوات،کھلے پن ،اشتراک اور مشترکہ مفادات پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کو گہرائی تک پہنچایا جانا چاہیئے تاکہ پائیدار استحکام اور ترقی کی تکمیل ہو سکے ۔


شیئر

Related stories