​شرکاء کا علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ،شی جن پھنگ

2018-06-10 15:07:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ چھنگ تاوُ سمٹ میں شرکاء  اس بات پر متفق ہیں کہ  سلامتی ایس سی او کی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے ۔ تمام فریق  اشتراک ، جامع ، تعاون اور تسلسل کے  حامل سلامتی تصور  کے تحت انتہا پسندی ، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف  متعلقہ کنونشنز   پر عمل درآمد  کرتے ہوئے انسداد  دہشت گردی کے حوالے سے انفارمیشن کے تبادلے اور مشترکہ آپریشن کو گہرائی تک لے جائیں گے۔  متعلقہ ضروری قوانین اور  استعدادِ کار  کو بہتر  اور  مضبوط بنایا جائے گا ۔ انتہا پسندی ، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف  اقدامات کیے جائیں گے ۔  منشیات کی فروخت ، بین الملکی جرائم اور سائبر  جرائم کی موئثر حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے ایس سی او -افغانستان رابطہ گروپ  کو بروئے  کار لاتے ہوئے علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories