کسی بھی قسم کی تجارتی تحفظ پسندی کی ٘ مخالفت کی جائے گی،شی جن پھنگ

2018-06-10 15:10:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت اور علاقائی یکجہتی  وقت کا تقاضہ ہے  ۔شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ کے شرکاء  عالمی تجارتی  تنظیم کے اصولوں  کی حفاظت کریں گے ،کثیرالطرفہ تجارتی نظام  کو مضبوط بنائیں گے۔کسی بھی قسم کی تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کی جائے گی۔

مختلف فریق مشترکہ مفادات اور جیت-جیت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت تعاون اور ترقیاتی حکمت عملی کے ملاپ کو مضبوط بنایا جائے گا۔معیشت و تجارت،سرمایہ کاری  ،مالیات،باہمی روابط اور زراعت  سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو سنجیدگی سے فروغ دیا جائے گا۔

تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے  مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔علاقائی ترقی کے انضمام کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کی  جائے گی تاکہ مختلف ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائِیں اور عالمی معیشت کی ترقی کے لیے قوت متحرکہ فراہم کی جائے گی۔


شیئر

Related stories