​بیرونی ممالک میں مقیم چینی شہریوں کا ایس سی او چھنگ تاؤ سمٹ میں چین کے صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر اظہارِ خیال

2018-06-10 16:22:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیرونی ممالک میں مقیم چینی شہریوں   نے دس تاریخ کو  ایس سی او  چھنگ تاؤ  سمٹ میں چین  کے صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  چینی شہریوں نے کہا  کہ  "شنگھائی سپرٹ " کی رہنمائِی میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی ، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں  سمیت دیگر  سماجی شعبہ جات میں ہونے والے  باہمی  تعاون  میں گرم جوشی سے  حصہ لیا جائے گا ۔

چین -تاجکستان ثقافتی صنعت کی ترقی اور تبادلے کے سینٹر کے بانی   دونگ چھی  کا کہنا تھا کہ  جناب  شی نے  ایس سی او   بینکوں کی یونین کے ڈھانچےکے  تحت تیس ارب آر ایم بی   مالیت کے خصوصی قرض کا منصوبہ شروع  کرنے کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزاء خبر  ہے ۔ وہ اس منصوبے  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور قازقستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

قازقستان کے شہر الماتی  کے ایک کالج  کے نائب سربراہ انیوال نے کہا کہ  چینی صدر شی جن پھنگ  نے  اپنے خطاب میں ایس سی  او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور جیت -جیت کو فروغ دینے کے عزم کا  اظہار کیا  لہذا  چینی زبان کی ترویج  چین اور دوسرے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا ایک  ذریعہ بنے گی۔


شیئر

Related stories