چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی افغان صدر سے ملاقات

2018-06-10 19:56:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو شہر چھنگ تا ؤ  میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور افغانستان روایتی دوست  ہمسایہ ممالک ہیں ۔ افغانستان کے ساتھ چین کے تعلقات کو مضبوط  بنانا چین کی اٹل پالیسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو مختلف سطح کے تبادلوں میں اضافہ کرنا چاہیے ۔ چین افغانستان کی سماجی و معاشی ترقی میں   ہر ممکن مدد  کے لئے تیار ہے ۔  صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیر میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان افرادی تبادلوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی میں اضافہ ہو ۔


شیئر

Related stories