چین کے صدر شی جن پھنگ کی بیلاروس کے اپنے ہم منصب سے ملاقات

2018-06-10 20:00:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو چھنگ تاو میں بیلاروس کے اپنے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔

چین کے صدر نے کہا کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے  باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی  چین-بیلاروس ہمہ گیر شراکت داری کے تعلقات  ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔دونوں رہنماوں کے اتفاق رائے کو موثر طریقے سے عمل میں لایا گیا ہے۔ فریقین نے مختلف شعبوں اور سطحوں پر  بات چیت  کو مزید فروغ دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے  لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔


شیئر

Related stories