شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ میں شریک رکن ملکوں کے صدور کےساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقاتیں

2018-06-11 11:12:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ میں شریک رکن ملکوں کے صدور کےساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقاتیں

شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ میں شریک رکن ملکوں کے صدور کےساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقاتیں


چینی صدر شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو چھنگ  تاو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ میں شریک  متعلقہ ملکوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔
صدر شی جن پھنگ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے موقع پر دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ایران کے ایٹمی مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے جناب شی جنگ پھنگ نے کہا کہ ایرانی ایٹ٘ی مسئلے کا معاہدہ  کثیرالطرفہ تعاون کا نتیجہ ہے  جو مشرق وسطی کے امن و استحکام اور  ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاو کے لیے بہت اہم ہے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھا جانا چاہیے۔چین ہمیشہ بات چیت کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کا حامی ہے۔چین ایران کے ساتھ کثیرالطرفہ ڈھانچے میں تعاون کرنے پر تیار ہے ۔
منگولیا کے صدر خلتماگین باتولگا سے ملاقات کے موقع پر  چینی صدر نے چین کے پیش کردہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹیو اور  منگولیا کے  پیش کردہ ترقی کا راستہ نامی ترقیاتی منصوبے کو منسلک کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اور  چین روس منگولیا اقتصادی راہداری کے حوالے سے منگولیا کے ساتھ مشترکہ کوشش کی خواہش ظاہر کی۔


شیئر

Related stories