​چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تعاون کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کرے گا ترجمان چینی وزارت خارجہ

2018-06-11 18:58:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں پریس کا نفرنس کے دوران کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چھنگ تاو سمٹ کے ثمرات پر عمل درآمد کے لئے کوشش کرے گا  تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم مزید  متحد  ، مزید موثر ، زیادہ طاقتور  بنے  اور تنظیم کا مستقبل مزید روشن ہو ۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ گزشتہ  روز  ختم ہوئی ۔ترجمان گنگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سمٹ میں "شنگھائی سپرٹ"  میں نئے عہد کے نئے مواد کا اضافہ کیا گیا ، شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے مقاصد کا تعین کیا گیا اور مستقبل میں تعاون کے حوالے سے نئے منصوبوں و اقدامات کا تعین کیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories