​چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کے ساتھ بات چیت میں وسیع پیمانے پر اتفاق رائے ہوا، چین کی وزارت خارجہ

2018-06-12 11:38:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کے ساتھ بات چیت میں وسیع پیمانے پر اتفاق رائے ہوا، چین کی وزارت خارجہ

چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کے ساتھ بات چیت میں وسیع پیمانے پر اتفاق رائے ہوا، چین کی وزارت خارجہ



چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں وسیع پیمانے پر اتفاق رائے ہوا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کے ساتھ  ایس سی او کی چھنگ تاو سمٹ کےد وران ملاقات کی ۔ ترجمان نے کہا کہ  فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گہرائی تک تبادلہ خیال کیا اور وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل ہوا ہے۔گنگ شوانگ نے اسی دن منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں سربراہان نے چین کے شہر وو ہان میں غیررسمی ملاقات کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے موجودہ رجحان کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا اور برقرار رکھنا چاہیئے۔اس کے علاوہ تزویراتی رابطوں کو جاری رکھتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعاون کو وسعت دی جائے گی اور ساتھ ساتھ  ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا جس سے چین بھارت تعلقات مزید ترقی کر سکیں گے۔گنگ شوانگ نے کہا کہ فریقین نے اس بات  پر بھی اتفاق کیا کہ اعلی سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھا جائے گا ، مختلف شعبوں میں تبادلوں کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا اورتجارت کے نئے اہداف کا تعین  کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں اعلی سطحی ثقافتی تبادلو ں کا نظام قائم کیا جائے گا۔اس موقع پر بھارتی فریق نے ممبئی میں بینک آف چائنہ کی شاخ کی منظوری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں سربراہان نے بھارتی چاول کی چین میں در آمد،سرحد پار دریاوں  میں سیلاب کی پیشگوئی کے حوالے سے تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ 


شیئر

Related stories