عالمی برادری کی جانب سے "شنگھائی سپرٹ " کی تحسین

2018-06-12 18:45:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایس سی او چھِنگ تاؤ سمٹ  دس تاریخ کو  ختم ہوئی ۔ چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس سی او کی ترقی ، ایس سی او ر دیگر ممالک اور اداروں کے  درمیان تعلقات اور عالمی انتظام و انصرام میں ایس سی او کے کردار  پر روشنی ڈالی ۔ دنیا کے کئی  ممالک ، اداروں اور عالمی برادری نے  عالمی معاملات  کے  حوالے سے چین کے ذمہ دارانہ رویے کو سراہا ہے ۔

سی پیک کے سابق خصوصی  رابطہ کار  ظفرالدین محمود  نے کہا کہ ایس سی او  کے رکن ممالک میں  جغرافیائی قربت پائی جاتی ہے لیکن ماضی  میں باہمی روابط  استوا ر کرنے کا   موقع نہیں ملا تھا ۔ ایس سی او کے تحت تمام رکن ممالک نئے شعبہ جات میں باہمی  تعاون کے فروغ پر زور دے سکیں گے ۔   ان کا کہنا تھا کہ   ثقافتی اور سیاسی نظاموں  کے تنوع کے  پس منظر میں "شنگھائی سپرٹ " کے اصول کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ  خوشگوار تعاون کیا جا سکتا ہے ۔

افغان صدر کے سلامتی مشیر   نے کہا کہ علیحدگی اور عدم تعاون سے  استحکام  اور خوشحالی  نہیں  آ ئے  گی  بلکہ اشتراک اور تعاون مختلف ممالک کے درمیان تعاون کی بنیاد ہے اور یہی " شنگھائی سپرٹ " ہے اور افغانستان ہمیشہ اس کا  حامی رہا ہے ۔


شیئر

Related stories