پانچویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کھون مینگ میں منعقد ہوں گے

2018-06-13 10:02:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کھون مینگ میں منعقد ہوں گے

پانچویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کھون مینگ میں منعقد ہوں گے

پانچویں  چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون  فورم اور  پچیسواں کھون مینگ برآمدات و درآمدات کا میلہ  چودہ جون کو چین کے جنوبی شہر کھون مینگ میں شروع ہو رہے ہیں ۔یہ ایوینٹس بیس تاریخ  تک جاری رہیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ موجودہ ایکسپو میں کل ستاسی ممالک ، علاقے اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ موجودہ ایکسپو کے دو کنٹری آف آنر ہیں یعنی  افغانستان اور میانمار۔جنوبی ایشیا سے پانچ سو چھبیس، جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ سو تیرہ صنعتی و کاروباری ادارے موجودہ ایکسپو میں شرکت کریںگے۔
اطلاع کے مطابق  ایکسپو کے دوران پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون  فورم بھی  منعقد ہوگا جس کا موضوع ہوگا جنوبی ایشیا کے تعاون کی مضبوطی اور  علاقائی اشتراک  کا فروغ۔فورم کا مقصد چین اور  جنوبی ایشیا کے ملکوں کے درمیان پالیسی سازی، اقتصادی و تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلوں   کا نیا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔یہ چین اور  جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا سرکاری تعاون کا نظام ہوگا۔


شیئر

Related stories