چین -پانامہ سفارتی تعلقات کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر باہمی تہنیتی پیغامات کاتبادلہ

2018-06-13 16:32:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے  صدر مملکت  شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو چین اور پانامہ کے   مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پانامہ کے اپنے  ہم منصب جوآن کارلوس واریلا  کے نام  تہنیتی پیغام  بھیجا۔

جناب شی نے کہا کہ گزشتہ برس  جون میں چین اور پانامہ کے درمیان  باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات  قائم ہوئے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوئے۔

 صدر شی نے پانامہ کے صدر  کے نام  اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ نومبر آپ نے  چین کا سرکاری دورہ کیا اور ہم نے  چین- پانامہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی۔اس وقت فریقین کی مشترکہ کوششوں سے  باہمی  تعلقات میں نمایاں پیش رفت  ہوئی ہے۔ چین- پانامہ سفارتی تعلقات کا قیام ایک درست سیاسی فیصلہ  ثابت ہوا ہے  اور  اسے دونوں ممالک کے عوام کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی ہے۔

دوسری جانب  پانامہ کےصدر  جناب واریلا نے صدر شی جن پھنگ کے نام  اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ گزشتہ برس  روایتی دوستی اور موجودہ تعاون کی بنیاد پر پانامہ  اور چین  کے درمیان اتفاق رائے  میں اضافہ ہوا۔

پانامہ- چین سفارتی تعلقات کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صدر واریلا نے  باہمی  تعلقات کے فروغ کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے عزم کا  بھی  اظہار کیا۔


شیئر

Related stories