شمالی کوریا اور امریکہ کے رہنماوں کی ملاقات تاریخی اہمیت کی حامل ہے ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

2018-06-13 19:17:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارتِ  خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیرہ تاریخ کو  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے رہنماوں کی ملاقات  سے  حاصل شدہ ثمرات جزیرہ نما کوریا  کو  جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے ، باہمی مخاصمت وصف آرائی کے خاتمے،  جزیرہ نما کوریا میں  پائیدار  امن اور خوشحالی کے قیام کے لئے  اہم اور درست قدم ہے۔

  چین متعلقہ فریقو ں کے ساتھ  مل کر جزیرہ نما کوریا کو  جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے اور پرامن نظام کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان  گنگ شوانگ نے مزید کہا کہ جزیرہ نما کوریا  کا  مسئلہ  بہت پیچیدہ ہے ۔ اس کا جلد حل ممکن نہیں ہے  بلکہ تمام فریقوں کو پختہ عزم  اور  تحمل سے  مسلسل  کوششوں کی ضرورت ہے ۔

چین  امید  کرتا ہے  کہ شمالی کوریا اور امریکہ طے شدہ اتفاق رائے پر  عملدرآمد  کریں گے  تاکہ  جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کا سیاسی حل ایک  مسلسل  اور  نا قابلِ تبدیل عمل بن جائے ۔


شیئر

Related stories