شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے فلم فیسٹول کا اختتام

2018-06-18 16:16:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ جون دو ہزار اٹھارہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے فلم فیسٹول کے اختتام کے موقع پر اختتامی تقریب میں پاکستانی وفد

سترہ جون دو ہزار اٹھارہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے فلم فیسٹول کے اختتام کے موقع پر اختتامی تقریب میں پاکستانی وفد

شنگھائی تعاون تنظیم کا پہلا فلم فیسٹول سترہ تاریخ کو چین کے شہر چھنگ تاؤ میں   اختتام پزیر ہوا۔اختتامی تقریب میں گولڈن سیگل ایوارڈز   دئیے  گئے ۔جن میں بہترین   فلم کا انعام چینی فلم" انٹر دی فاربڈن سٹی"   اور افغان فلم "مینا واکنگ"  کو دئیے    گئے اور اس کے ساتھ ساتھ  "مینا واکنگ" کے ڈائریکٹر  یوسف برقی نے بہترین ڈائریکٹر   کا انعام حاصل کیا ۔پاکستانی فلم " پنجاب نہیں جاوں گی "کو  خصوصی جیوری ایوارڈ دیا   گیا۔  اس تقریب میں پاکستان کی طرف سے جیوری ممبر  محترمہ سلطانہ صدیقی نے افغان   اور چینی فلم کو بہترین فلموں کے ایوارڈ دئیے ۔  تقریب میں پاکستانی وفد کی سربراہ   مس عنبرین جان ، چائینیز فلم ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر  جناب لی گاوچھی ،   چائنا مووی چینلز کے صدر جناب ساو  ین  نے بھی شرکت کی ۔

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید  اور اداکارہ مہوش حیات شنگھائی تعاون تنظیم کے چھنگ تاو میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں  پاکستان کی فلم " پنجاب نہیں جاوں گی " کے لیے خصوصی جیوری ایوارڈ وصول کررہے ہیں

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید  اور اداکارہ مہوش حیات شنگھائی تعاون تنظیم کے چھنگ تاو میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں  پاکستان کی فلم " پنجاب نہیں جاوں گی " کے لیے خصوصی جیوری ایوارڈ وصول کررہے ہیں


شیئر

Related stories