خلائی تحقیق میں تعاون کے حوالے سے چین اور اقوام متحدہ کے درمیان معاہدہ

2018-06-20 11:10:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی خلائی کانفرنس کے قیام کی پچاسویں  سالگرہ  کی تقریب اور  عالمی ادارے کی خلائی کمیٹی کا اکسٹھواں  اجلاس ویانا میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر  ویانا میں " چین کا خلائی تعاون، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے"   کے موضوع پر ایک سیمینار بھی منعقد ہوا۔  
مذکورہ  اجلاس میں چین کے قومی خلائی بیورو اور  عالمی ادارے کے خلائی امور کے دفتر نے دی بیلٹ اینڈ روڈ خلائی انفارمیشن کوریڈور  کے قیام کے سلسلے میں باہمی تعاون کے  معاہدے  پر دستخط کیے ۔
معاہدے کے مطابق    چین اور عالمی ادارے کے مابین  خلائی تحقیقات،  دی بیلٹ اینڈ روڈ خلائی انفارمیشن کوریڈور ، دی بیلٹ اینڈ روڈ سے  وابستہ  ممالک  کے درمیان خلابازی کے شعبوں میں تعاون ، بنیادی خلائی تنصیبات کی تعمیر  سمیت  دیگر شعبوں میں باہمی  تعاون اور  تبادلے کو مزید مضبوط کیا جائیگا۔

شیئر

Related stories