چینی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات

2018-06-20 18:43:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو بیجنگ کے دیاؤ یو تائی نیشنل ہوٹل میں شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ  نے پر زور الفاظ میں کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو بتدریج عمل میں لایا جا رہا ہے،جبکہ جزیرہ نما کوریا میں بات چیت اور نرمی کے رجہان کو مضبوط بنایا جار ہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ ملکر ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرتے ہوئے متحد ہو کر تعاون کر کے دونوں ممالک کے سوشلزم کے نصب العین کے مزید خوبصورت مستقبل کے لیے  مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ میں چینی ساتھی کے ساتھ مل کر شمالی کوریا-چین تعلقات کو بڑی بلندی تک پہنچانے کی کوشش کروں گا اور عالمی و علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

شیئر

Related stories