چین- نیپال تجارتی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

2018-06-21 11:12:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین- نیپال تجارتی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

چین- نیپال تجارتی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

دو ہزار اٹھارہ چین-نیپال تجارتی فورم بیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔دونوں ممالک  کی حکومتوں اور صنعتی و تجارتی شعبوں سے وابستہ تین سو افراد فورم میں شریک  ہوئے۔

نیپال کے وزیراعظم  جناب  کے پی  شر ما  اولی نے کہا کہ چین کے دوست ملک کی   حیثیت    سے نیپال چین کے ساتھ معاشی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنا کر فریقین کی مشترکہ کامیابی کا خواہشمند ہے  ۔نیپال کے وزیراعظم نے فورم میں شریک چینی تاجروں کو  نیپال میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار اور  دستیاب سہولیات سے  آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیپال غیرملکی کاروباری اداروں کے لئے  نیپال میں  کاروبار کرنے کا  ساز گار اور  مستحکم  ماحول فراہم کرسکتا ہے۔بنیادی تنصیبات کی کمی کی وجہ سے چین سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کار ،  کاروبار اور سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔
 جناب کے پی شرما  اولی نے کہا کہ اس وقت  چین  نیپال میں  سرمایہ کار ی  کے حوالے سے پہلے  نمبر پر   ہے اور مستقبل میں معاشی و تجارتی  روابط میں  اضافہ ہوگا۔
فورم میں شریک چین کی  عالمی تجارت کے فروغ  کی کونسل کے سربراہ جیانگ زن وے نے امید ظاہر کی کہ چین اور نیپال باہمی  تجارت کے حجم اور تعاون کے شعبوں کو توسیع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیپال میں بجلی گھر، مواصلات اور  شاہراہوں کی تعمیر  سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی تنصیبات اور سرمایہ کاری کی بڑی  گنجائش   موجود ہے۔چین کا صنعتی  ڈھانچہ   بہتر ہے اور مالیاتی ، ٹیکنالوجی اور  دیگر  شعبوں میں  چین کی اپنی برتری اور تجربات  بھی ہیں۔اس لئے امید ہے کہ فریقین تعاون کے  معیار اور حجم کو   بہتر  کر کے مشترکہ کامیابی اور مشترکہ خوشحالی  حاصل کر سکیں گے۔


شیئر

Related stories