​دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافتی یونین کے قیام کا فیصلہ

2018-06-21 11:33:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت صحافتی یونین کے قیام کا فیصلہ

دی بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت صحافتی یونین کے قیام کا فیصلہ

دی بیلٹ اینڈ  روڈ کے تحت صحافتی تنظیم کا فورم بیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ شرکاء نے دی بیلٹ اینڈ  روڈ کے تحت صحافتی تنظیم کے تحت تعاون کے نظام اور  دیگر  عملی نوعیت کے تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔ 

علاوہ ازیں مذکورہ فورم میں چینی صحافتی ایسوسی ایشن  کے تحت  دی بیلٹ اینڈ روڈ  نامی صحافتی تنظیم  کے ایک  سیکریٹریٹ   اور دی بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت صحافتی یونین  کے قیام کا فیصلہ  بھی کیا گیا  ۔ 
دنیا کے سینتالیس ممالک اور ریجنز سے آنے والے تقریباً سو صحافیوں اور میڈیا  کے ا داروں کے نمائندوں نے مذکورہ فورم میں شرکت کی ۔ فورم میں صحافتی تعاون اور تبادلوں کے نئے طریقہ کار پر بحث  کے بعد دی بیلٹ اینڈ روڈ صحافتی تنظیم  کے حوالے سے تعاون کے  اتفاق رائے کی منظوری دی گئی ۔ فورم کے دوران چینی صحافتی ایسوسی ایشن نے بیس سے زائد ممالک اور  ریجنز  کی صحافتی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔ 


شیئر

Related stories