چین میں کسانوں اور فصلوں کا فیسٹول منعقد ہو گا

2018-06-21 16:39:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی حکومت نے حال ہی میں  فیصلہ  کیا ہے رواں سال سے موسم خزاں میں ہر سال کسانوں اور فصلوں کے حوالے سے فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا ۔ چین کے وزیر زراعت ہان چھانگ فو نے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ مذکورہ فیسٹول کے دوران  جدید زرعی ٹیکنالوجی ،  زرعی شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں ،صنعتی ترقی اور دیہاتوں میں خوشحالی کے مناظر  پر مبنی سر گرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔  جناب ہان نے کہا کہ  کسانوں اور فصلوں کے حوالےسے  فیسٹول  کا اہتمام  دیہی علاقوں کی نشاۃ ثانیہ کے لئے حکمت عملی پر عمل درآمد اور زراعت کی تیز رفتار ترقی کے لئے  مثبت اہمیت رکھتا ہے ۔ علاوہ ازیں چین کے  کروڑوں کسان اس فیسٹول سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

شیئر

Related stories