​سی پیک کے منصوبے فر یقین کے اتفاقِ رائے کے مطابق مستحکم انداز میں فروغ پائیں گے، ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

2018-07-11 17:23:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے گیارہ تاریخ کو اس یقین کا اظہار کیا   کہ چین- پاک اقتصادی راہداری منصوبہ  فریقین  کے طے کردہ اتفاق رائے کے مطابق مستحکم طور پر  فروغ پائے گا اور  کسی بھی قسم کی مداخلت سے متاثر  نہیں ہو گا۔
حالیہ دنوں میں  بعض مغربی ذرائع ابلاغ نے ایک  پاکستانی اہلکار کے  حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس وقت پاکستان کو  قرضوں کے حجم میں نمایاں اضافے  اور زرمبادلہ کے ذخائر  میں کمی کا سامنا ہے۔امید ہے کہ چین پاکستان کو قرضہ دے گا  بصورتِ دیگر پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ سے دوبارہ امداد لے گا ۔ اس  سے چین پاک اقتصادی راہداری کے بعض منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محترمہ ہوا چھون اینگ نے  مغربی ذرائع ابلاغ کی متعلقہ رپورٹ کو  بے بنیاد  قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز  پاکستانی وزیر خزانہ محترمہ شمشاد اختر نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبہ جات  کو بھرپور فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ چین  کو اس  بات کا احساس ہے کہ  پاکستان کو  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی  کا سامنا ہے  اور چین کو  یقین ہے کہ  پاکستان  اس عارضی مشکل سے نکل کر  مستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں سی پیک نے  پاکستانی معیشت  کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے  ۔اس  کو پاکستانی حکومت اور عوام  کی بھرپور حمایت حاصل   ہے۔ 


شیئر

Related stories